ابنا: موصولہ رپورٹ کےمطابق سید شمس الدین حسینی نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ کا بھر پور عزم رکھتا ہے ۔ سید شمس الدین حسینی نے دونوں ملکوں کے درمیان سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کو بھی اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ منی لانڈرنگ کے سلسلے میں بھی دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہۓ۔ اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی منڈی کے دروازے ایران کے لۓ کھلے ہوۓ ہیں اور اس سلسلے میں کوئي حد و قید نہیں ہے۔
............
/169